• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ،متحدہ ،شیخ رشید کی فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پرنظرثانی د رخواستیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف ،متحدہ قومی موومنٹ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جمعرات کے روز تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کی جانب سے 2017 میں فیض آباد انٹر چینج پر دیے گئے دھرنا کے خلاف ازخود نوٹس کیس کے فیصلے میں اپنے حوالے سے دی گئی منفی فائنڈنگ کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواستیں دائر کر دی ہیں، درخواست گزار پی ٹی آئی نے اپنی نظر ثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں تحریک لبیک پاکستان کے فیض آباد دھرنے کا موازنہ پی ٹی آئی کے 2014 کے دھرنے کے ساتھ کیا ہے، جو کسی صورت درست نہیں ، درخواست گزار ایم کیوایم کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی فیصلہ آئین کی شقوں 10 اے۔ 4۔5۔25 کی خلاف ورزی ہے، فیض آباد دھرنا کیس کا پیرا گراف 22 قانون کے خلاف ہے،فیصلے کے پیراگراف 23 اور 24 مفروضوں کی بنیاد پر ہیں، ان پیراگرافس میں 12مئی 2007 اور فیض آباد دھرنے کا موازنہ کیا گیا ہے جبکہ شیخ رشید نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ تحریک لبیک کے دھرنے میں شامل تھے نہ کسی پرتشدد کارروائی کا حصہ بنے ہیں، حساس اداروں کی رپورٹ میں بھی انہیں کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث قرار نہیں دیا گیا ہے۔
تازہ ترین