وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےبھی ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا۔
روالپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ مانتا ہوں کہ عمران خان کے دور میں عوام کو مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں یہ نہیں کہیں گے کہ مہنگائی نہیں ہے، بیروزگاری نہیں ہے،گیس مہنگی نہیں ہے،بجلی اور دوائی مہنگی نہیں،بالکل ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مجھے اللہ پر یقین ہے یہ سارے مسائل عمران خان ہی حل کرے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی میڈیا سے گفتگو میں مہنگائی کا اعتراف کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے، پہلے دو ماہ میں برآمدات اچھی رہیں لیکن مارچ میں اچانک نیچے آگئیں۔