لاہور( نمائندہ جنگ،مانیٹر نگ سیل)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کے بعد ایک اور وفاقی وزیر نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کیا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا مانتا ہوں کہ عمران خان کے دور میں عوام کو مسائل کا سامنا ہے، ادویات مہنگی ہیں اور دیگر مسائل بھی ہیں، دعا ہے عمران خان کے دور میں عوام کے تمام مسائل حل ہوں۔