کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ دو روزہ دورے پر پیر 15 اپریل کو کوئٹہ پہنچیں گے ، دورے کے دوران وہ کوئٹہ میں ملی یکجہتی کونسل ، جماعت اسلامی کے صوبائی و کوئٹہ کے ذمہ داران کے اجلاسوں شرکت کریں گے جبکہ دوپہر دو بجے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مشاورتی سیمینار بعد ازاں نوا کلی میں جلسہ دستار بندی ، دعوتی کیمپ میں شرکت کریں گے دورے کے دوران وہ مختلف وفود سے بھی ملاقات کریں گے ۔