• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر سکھر ارسلان شیخ کی دعوت پر سکھر میں رکنے سے انکار کردیا۔

میئر سکھرارسلان شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو کی جانب سے دعوت میں شرکت سے منع کرنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے ائر پورٹ پر مختصر بات ہوئی، جس میں انہیں سکھر شہر میں رکنے کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور میئر سکھر ارسلان شیخ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

پی پی چیئرمین نے میئر سکھر سے استفسار کیا کہ جھنڈا لگانے پر اتنا پیسا کیوں برباد کررہے ہو؟ کیا شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کر دیا؟

ذرائع کے مطابق ارسلان شیخ نے جواب دیا کہ سکھر کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں کرسکا۔

بلاول بھٹو نے اس پر کہا کہ پہلے سکھر کے شہریوں کو بنیادی سہولیات مہیا کریں،باقی کاموں کو چھوڑ دیں۔

ذرائع کے مطابق میئر سکھر نے پی پی چیئرمین کو بتایا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کےلئے 4 اعشاریہ 2 ارب روپے درکار ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ فی الحال تو حکومت سندھ کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں،جس پر ارسلان شیخ خاموشی سے اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے۔

تازہ ترین