سکھر (بیورو رپورٹ) موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سے متعلق بچوں اور اساتذہ میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایس پی موٹروے سکھر غلام سرور بھیو نے طلبا و طالبات اور اساتذہ کو ٹریفک قوانین سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ پروگرام کا مقصد روڈ حادثات سے بچاؤ اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر اسکول انتظامیہ نے بچوں اور انتظامیہ کو موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سے متعلق مفید معلومات فراہم کر نے پر موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔