ہیوسٹن (نیوز ایجنسیز)پاکستان کےاعصام الحق ہیوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ اتوار کو سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کو 6-4 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دی۔