• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، خورشید شاہ

سکھر(بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور جب بھی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی تو پیپلزپارٹی نے صحافیوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی، آج پاکستان میں میڈیا ملک کا چوتھا ستون بن چکا ہے، 1988ء میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے میڈیا کی آزادی کے ساتھ ساتھ اس کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کیا، جمہوری نظام کی بحا لی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ملک بھر کی صحافی برادری نے بھی جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، وہ سکھر پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، تقریب سے سینئر صحافی لالہ اسد پٹھان اور پریس کلب کے صدر جان محمد مہر نے بھی خطاب کیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2010ء کے سیلاب میں سکھر میں دریائے سندھ کی حفاظتی دیوار کو مضبوط بنا کر وہ کام انجام دیا ہے جو ایک غیر یقینی کام تھا کیونکہ دریائے سندھ کی دیوار کے ساتھ ہزاروں افراد رہائش پذیر تھے جنہیں متبادل جگہ کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے کی رقم دی گئی، پیپلزپارٹی ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے۔
تازہ ترین