• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر:سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی یاد میں تعزیتی مظاہرہ آج ہوگا

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) جعفریہ فائونڈیشن یوکے، کے چیئرمین قیصر عباس بخاری نے روزنامہ جنگ لندن کو بتایا کہ شیعہ کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی قونصلیٹ جنرل مانچسٹر کے باہر سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں تعزیتی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس میں برٹش پاکستانی کمیونٹی رہنمائوں، سید سجاد کاظمی سمیت دیگر کمیونٹی رہنما شرکت کریں گے۔ سید سجاد کاظمی، فرحت عباس شاہ، سید امیر شاہ، شاہد کاظمی، سید یاسر، شبیر کاظمی، غلام عباس، عمران رضا، اکبر رضا، ڈاکٹر آفتاب احمد، حیدر بخاری، حسنین بخاری، محمد عباس، چوہدری ساجد علی، چوہدری جعفر اقبال، سید قلب عباس شاہ، سید امتیاز کاظمی ڈاکٹر عامر رضوی، رجب علی، امانت غوری، ڈاکٹر موسیٰ رضا، ڈاکٹر مہدی، چوہدری اسلم، سید ندیم عباس شاہ، افتخار حسین کاظمی اور دیگر افراد نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی۔ قیصر بخاری، سید سجاد کاظمی، صدر موومنٹ فار دی رائٹ اوورسیز پاکستانی چوہدری گلفار احمد نے سانحہ ہزار گنجی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں برسوں سے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں پشتون، بلوچ، ہزارہ و دیگر اقوام کا بہیمانہ قتل عام کیا گیا، لیکن اس سے بھی المناک بات یہ ہے کہ آج تک کوئی قاتل نہیں پکڑا گیا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر بیرونی مداخلت ہے تو اسے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اجاگر کیوں نہیں کیا جاتا یا بلوچستانیوں کے خون کو خون نہیں سمجھا جاتا۔ گزشتہ 20برس سے ہزارہ برادری نے بے شمار نہتے بے گناہ لاشیں اٹھائی ہیں، آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین