• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پھر بیگناہ لوگوں کے قتل کیا جا رہا ہے، غالب حسین سید

ویانا( اکرم باجوہ)امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا کے پریس سیکرٹری سید غلام حسین نقوی کے مطابق سجاد اسلامک سنٹر ویانا کے رہنما غالب حسین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں پھر سے قتل و غارت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پہلے ڈیرہ اسماعیل خان پھر کراچی اور اب کوئٹہ میں بے گناہ شیعوں کاقتل کرنا شروع کردیا گیا، اور ہماری حکومت بےچاری ایک مزمتی بیان اور پھر لواحقین کو صبر جمیل کے علاوہ یہ کچھ نہیں کررہی، سلام نیوزی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم کو صرف مزمتی بیان نہیں قوم کو تیار کیا کہ مسلمانوں کی حفاظت ہم کریں گے اور ایسا لوگوں نے دیکھا اور دہشت گرد پکڑا بھی گیا اور دہشت گردی کے خلاف فوراًعملی کام ہوا۔ میری دعا ہے کہ شہدا کو خدا اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین