پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کو قبول کیا ہے نہ کریں گے ، کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، اگر حکومت خود گر گئی تو ملک ڈوب جائیگا ا،نیب سےکوئی ڈرنہیں،سیاسی بنیادوں پر بنے نیب کی بنیادیں جانتےہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نےپشاور میں جے یو آئی خیبر پختونخوا کے زیر اہنمام سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔