آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمبائنڈملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کے نئے بلاک کا افتتاح کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاح کئے گئے نئے بلاک کی تکمیل کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں بستروں کی گنجائش 1150 تک پہنچ گئی ہے۔
سی ایم ایچ کے نئے بلاک کا کام 2013ء میں شروع ہوا تھا،افتتاح کے بعد یہ جدید ترین اسپتال بن چکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سی ایم ایچ اسپتال کی او پی ڈی سے اب روزانہ 5ہزار مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔
سی ایم ایچ راولپنڈی اب آرمی،فضائیہ اور بحریہ کےلئے بیس اسپتال کا کام کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس جدید اسپتال سے فوجیوں کے ساتھ سویلین شہریوں کی طبی ضرورت بھی پوری ہوں گی۔