• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن نے دھوکا دہی پر 3میڈیکل کالجز پر2 کروڑ 25لاکھ جرمانہ عائدکر دیا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) مسابقتی کمیشن نے3 میڈیکل کالجز کو دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ پر2کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، تینوں کالجوں پر فی کس 75لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ، مسابقتی کمیشن نے بھٹائی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میر پور خاص ، وومین میڈیکل کالج ایبٹ آباد اور پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کو جعلسازی سے خود کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے تصدیق شدہ ظاہر کرنے،سال 2013،2014 کے لیے داخلے کی پیشکش کرنے پر مجموعی طورپر 2 کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔
تازہ ترین