• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ،ڈی پی او لیہ کو محبوس بچہ انٹر پول کے ذریعے بازیاب کراکےپیش کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈی پی او لیہ کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے محبوس بچے کو انٹر پول کے ذریعے بازیاب کراکےپیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں آمنہ بی بی نےحبس بےجا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے، سابق شوہر مختیار احمد ساڑھے 6 سالہ بیٹے کو چوک اعظم سے اسلام آباد اور وہاں سے قطر ائیرلائن کے ذریعے بیرون ملک لے گیا،دریں اثناہائیکورٹ نے نجی ہسپتال کیخلاف انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کے حوالے سے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو آڈٹ کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں ،فاضل عدالت میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نجی ہسپتال کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی جارہی تھی جس پر محکمہ نے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر انہوں نے دیگر ٹیکس دہندگان کے ہمراہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ، مگر اب سپریم کورٹ نے محکمہ کو کسی بھی ٹیکس ادا کرنے والے ادارے کا آڈٹ کرانے کی اجازت دی ہے ،دریں اثناہائیکورٹ نے مبینہ طور پر وراثتی جائیداد اور رقم ہڑپ کرنے کے بعد فصل کاشت کرنے پر ہراساں و پریشان کرنے کی درخواست پر ڈی پی او ساہیوال اور ایس ایچ او تھانہ شاہ کوٹ کو خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیاہے ، فاضل عدالت میں ثروت ناز نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے والدین اور بھائی اسکی وراثتی جائیداد میں حصہ دینے سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین