ملتان کے تاجروں نے ملتان میونسپل کارپوریشن کےعملےپر الزام عائد کیا ہے کہ تجاوزات کےخلاف آپریشن کےدوران اُنہیں تشددکا نشانہ بنایا گیا۔
تاجروں کا الزام ہےکہ انھیں رشوت نہ دینےپرتشدد کیا گیا جبکہ کارپوریشن اہلکاروں نے الزامات کی تردید کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا عملہ ممتاز آباد مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کےلئےگیا۔اس دوران دکانوں سے باہر فٹ پاتھ پر پڑا ہوا سامان اٹھانےپرتاجروں نےعملے کو روکنے کو کوشش کی۔جس پرعملےنے تاجروں کو سڑک پر گھسیٹ کر تشددکا نشانہ بنایا۔
واقعے پراحتجاج کرتےہوئے تاجروں نےالزام عائد کیاہے کہ رشوت نہ دینےپرعملے نےتشدد کیا جبکہ کارپوریشن آفیسر نےالزمات مسترد کرتےہوئےتجاوزات کےخلاف آپریشن بلاتفریق جاری رکھنے کاعندیہ دیاہے۔