• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک ‘پوری دنیا کوسرمایہ کاری کی دعوت دینگے،چینی سفیر

اسلام آباد(اے پی پی) چینی سفیر ژائو جنگ نے کہاہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے.چِین کی8 کمپنیاں سی پیک میں جوائنٹ وینچر کے تحت کام کر رہی ہیں۔ عمران خان کےدورہ چین کےدوران سوشل سیکٹر کے منصوبوں پر ایم اویوزہونگے،وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔سوشل سیکٹر میں نئے منصوبوں پر ایم او یوز ہونگے ،کے پی اور بلوچستان میں ہزاروں ووکیشنل ٹرینگ سینٹرز کو اپ گریڈ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹریٹجک ڈ ویژن کی سی پیک پر کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چینی سفیر نے کہا کہ2010ء تک پاکستان عالمی دہشت گردی سے نمٹتا رہا۔
تازہ ترین