• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں جھوٹ پھیلانے کا آلہ ہیں‘

برطانوی انویسٹی گیٹیو صحافی carole cadwalladr نےکہا کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں جھوٹ پھیلانے کا آلہ بن گئی ہیں، یہ کمپنیاں انتخابی عمل پراثر انداز ہورہی ہیں۔

دنیا میں نت نئےخیالات عام کرنے والے پلیٹ فارم ٹیڈ ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کیرول نے کہا کہ بریگزٹ ریفرنڈم کے دوران بھی بھرپور آن لائن مہم چلائی گئی ہمیں نہیں معلوم کس نے کون سا اشتہار دیکھا، اشتہار ڈالنے والا کون تھا اور رقم کہاں سے آئی۔

کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل بےنقاب کرنے والی صحافی کیرول نے فیس بک کے بانی کو چیلنج دیا ہے کہ وہ انتخابی اشتہارات کےبارے میں سوالوں کاجواب دیں۔

کیرول نے فیس بک اور ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیڈ کانفرنس میں آکر بتائیں کہ وہ الیکشن پر کس طرح اثرانداز ہورہے ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹوئٹر کے سربراہ جیک ڈورسی آئندہ ہفتے ٹیڈ ٹاک میں اپنا موقف پیش کریں گے۔

ٹیڈ ٹاک میں گفتگو کے دوران کیرول نے انکشاف کیا کہ برطانیہ میں پارلیمانی کمیٹی بریگزٹ ریفرنڈم میں فیس بک کے کردار کی چھان بین کررہی ہے تاہم فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کمیٹی میں پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

تازہ ترین