آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر پٹرولیم سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی وجہ سے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے خزانہ، ریونیو اور کامرس کے وزراء بھی تبدیل ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیا وفاقی وزیرداخلہ بھی بنایا جائے گا تاہم وزیرمملکت شہریار آفریدی اپنے عہے پر برقرار رہیں گے۔

اس سے پہلے اسد عمر وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑ چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی وزارت چھوڑ کر کوئی اور وزارت نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں