• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسیمہ: گاڑی کی ٹکر سے ہیڈ ماسٹر جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بسیمہ میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار ہیڈ ماسٹر کو کچل دیا۔ لیویز کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول سیاہوزئی اللہ عیسی زئی کا ہیڈ ماسٹراللہ بخش جمعرات کو چھٹی کے بعد موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے کچل کر شدید زخمی کر دیا، لیویز نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ لیویز نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی ۔
تازہ ترین