• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون، سیلاب، فلڈ فائٹنگ سامان کی تفصیلات طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتا ن سمیت صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے چیف آفیسرز سے مون سون سیزن میں فلڈ فائٹنگ سامان کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور آلات کی درستی کے حوالے سے حتمی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے جس پر نقصان کا اندیشہ ہے ، پنجاب حکومت نے متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے آلات کی دستیابی اور درستی بارے رپورٹ مانگ لی ہے۔
تازہ ترین