• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نوجوان نے بی جے پی کو ووٹ دینے پر انگلی کاٹ لی

بھارت میں الیکشن کا دنگل زوروشور سے جاری ہے اور اس موقع پر ووٹر زاپنا حق استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دے رہے ہیں۔


انتخابات کی اس جنگ میں ایک بھارتی نوجوان سے ایسی خطا ہوگئی کہ وہ اپنی انگلی کاٹنے پر مجبور ہوگیا۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں پون کمار نامی نوجوان نے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے غلطی سے بی جے پی کو ووٹ دے دیا۔

نوجوان مقامی سیاسی جماعت (بی ایس پی)کو ووٹ دینا چاہتا تھا لیکن ووٹنگ مشین میں بہت سارے انتخابی نشانات کو دیکھ کر الجھن کا شکار ہوگیااور اپنی پسندیدہ پارٹی کے انتخابی نشان ’ہاتھی ‘کے بجائے بی جے پی کے انتخابی نشان’ 'پھول '‘پر ووٹ ڈال دیا۔

واضح رہےکہ بھارت میں عام انتخابات 7 سے زائد مرحلوں میں ہورہے ہیں جس کے بعد 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

تازہ ترین