• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15رکنی بھارتی ورلڈکپ اسکواڈ کی مجموعی کمائی 388 کروڑ روپے


ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ ملک کی بہت بڑی مارکیٹ، متاثر کن اسپانسرشپ معاہدوں اور آئی پی ایل کی بدولت دنیا کا دولتمند ترین کرکٹ بورڈ ہے۔ بی سی سی آئی اپنے پیسے سے کھلاڑیوں کو بھی خوب نوازتا ہے۔ اس کی جھلک ورلڈکپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کی کمائی دیکھ کر ہوتا ہے۔ 15رکنی ٹیم کی مجموعی قدر وقیمت محتاط اندازے کے مطابق 194کروڑ بھارتی روپے ہے۔ جو پاکستان کرنسی میں 388کروڑ روپے بنتے ہیں۔ بی سی سی آئی اپنے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت کروڑوں روپے دیتا ہے، آئی پی ایل اور اسپانسرشپ ڈیلز ان میں مزید کئی گنا اضافہ کرتی ہیں۔ کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمراہ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹیگری میں ہیں، انہیں فی کس سات کروڑ روپے ملتے ہیں۔ اے کیٹگری میں مہندر سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شیکھر دھون، رویندرا جدیجا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو فی کس پانچ کروڑ، بی درجے میں موجود یزویندر چاہل، کے ایل راہول اور ہردیک پانڈیا تین تین کروڑ روپے حاصل کرتے ہیں۔ آئی پی ایل کنٹریکٹس سے کوہلی 17کروڑ، روہت شرما اور دھونی 15،15 کروڑ، کے ایل راہول اور ہردیک پانڈیا 11،11 کروڑ، بھونیشور کمار، کیدار جادھیو 8،8کروڑ، دنیش کارتک اور، جسپریت بمرا اور جدیجا سات، سات کروڑ سے زائد حاصل کرتے ہیں۔

تازہ ترین