• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب ،پا کستان کے حج کوٹہ میں 16 ہزار اضافے پر رضامند

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) معتبر ذ رائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو 16 ہزار کا اضافی حج کوٹہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کا مطالبہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے کیا تھا۔ یا د رہے کہ وفاقی وزیر مذ ہبی امور پیر نور الحق قادری سیکرٹری مذہبی امور میاں محمد مشتاق کے ہمراہ سعودی عرب کے دور ہ پر گئے ہوئے ہیںجہاں انہوں نےحج انتظامات 2019 کے حوالے سے جدہ میں سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن ظاہر بنتن سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نور الحق قادری نے ا س موقع پر کہا کہ خادم حرمین شریفین نے ہمیشہ حجاج کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے کئے گئے حج 2019 کے انتظامات تسلی بخش ہیں۔ نور الحق قادری نے درخواست کی کہ پاکستان کو مزید حج کوٹہ کی فراہمی کو جلد عملی شکل دی جائے اوراسلام آباد کی طرح دیگر شہروں سے بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ شروع کیا جائے۔در یں اثنا ء 771پر ائیویٹ حج آ رگنائزرز نے وزارت مذہبی امور کو یہ یقین دہانی کرادی ہے کہ وہ پانچ فیصد کوٹہ پر گورنمنٹسکیم کے ریٹ پر بکنگ کریں گے تاہم عدالت نے اس بارے میں ھکم امتنا عی جاری کر دیا ہے۔ ٹور ا پریٹرز کی کل تعداد 798ہے ۔ وزارت نے ایک نجی کمپنی ایس اے حج عمرہ کا کوٹہ معطل کر دیا ہے۔ چھ کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے جن میں سیدین انٹر نیشنل ٹریول اینڈ ٹورز ، براق جبر ائیل انٹر نیشنل ٹریول اینڈ ٹورز ، گلوبل حج اینڈعمرہ سروسز ، رابو انٹر نیشنل ٹورزاور الہاشمی حج اینڈ عمرہ سروسز شامل ہیں۔ کاروان المیزان کو اہل قرار دیا گیا ہے۔ پیر نور الحق قادری سعودی عرب سے اردن جائیں گے ۔
تازہ ترین