• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی کمپنی آرامکو اور بھارتی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ میں معاہدے کا امکان

لاہور(صابرشاہ)سعودی عرب کی دہرین میں کام کرنےوالی سرکاری آئل کمپنی سعودی آرامکو(سابقہ عریبین امریکن آئل کمپنی) اس وقت بھارت کےسب سے بڑےبزنس ہائوس دی ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ معنی خیزاندازمیں معاملات طےکررہی ہےتاکہ ممبی میں کام کرنےوالی اس کمپنی کے25فیصدریفائنگ اورپیٹروکیمکل یونٹس 10ارب ڈالر میں حاصل کرلے۔ اس پیشرفت کو ’’اکانومک ٹائمز‘‘ اور بلومبرگ کونٹ‘‘ جیسے کئی میڈیا ہائوسز نے کئی بار رپورٹ کیا، یہ بھارتی کاروباری اور نیوز آرگنائزیشن ہیں۔ وال سٹریٹ جنرل کےبعددنیاکادوسرابڑاسب سےزیادہ پڑھا جانے والا انگریزی کاروباری اخبار’’اکانومک ٹائمز‘‘ نے لکھا: ’’سعودی آرامکوجوتیل برآمد کرنےوالی دنیاکی سب سےبڑی کمپنی ہے، چار ماہ قبل وہ ریلائنس میں دلچسپی دکھانےوالی پہلی کمپنی ہے، بات چیت میں توازن اس وقت آیا جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےفروری میں بھارت کادورہ کیا اس دوران انھوں نے ریلائنس انڈسٹریز کےچیئرمین اور بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی سے ملاقات کی تھی۔‘‘ ممبی سے چلنےوالی اس نامور اخبار، جس کی شرکولیشن 377789کاپیاں یومیہ ہے، نے مزید لکھا:’’اس پیشرفت سے آگاہ لوگ نے کہاکہ رواں سال جون میں اس کےحجم پر معاہدہ ہوسکتاہے۔ اس سے تقریباً 10سے15 ارب ڈالر آسکتے ہیں جس سے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کاریفائنگ اور پیٹروکیمکلز کےکاروبار تقریباً 55 سے 60 ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گے۔ بدھ کےشیئرپرائس پر ریلائنس انڈسٹریزلمیٹڈکی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 122ارب ڈالر(8.5لاکھ کروڑروپے)سے زیادہ تھی۔‘‘ یمن میں پیداہونےوالےبھارتی ٹائیکون مکیشن امبانی کی ریلائنس انڈسٹریزکےپاس60ارب ڈالرسےزائد کازرِمبادلہ ، 10 ارب ڈالرکی آپریٹنگ آمدنی، مجموعی آمدنی 5ارب ڈالر، 110ارب ڈالرکےاثاثے، تقریباً44.7فیصدشیئرزہیں، وہ آج 62سال کےہوجائیں گےاوران کے اثاثے 54.2ارب ڈالر ہیں، لہذا فوربزمیگزین نےانھیں جنوری 2018میں دنیاکا18واں امیرترین شخص قراردیا۔ ریلائنس بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ہے، جس میں187729 ملازمین کام کرتے ہیں، جس میں سے29533مستقل ملازم ہیں۔ یہ بزنس ہائوس بھارت کا سب سے بڑا ایکسپو ر ٹر ہے، جو ملک کی کل ایکسپورٹ کا8فیصد حصہ بنتاہےجس کی ویلیو147755بھارتی روپے بنتی ہے اور اس کی 108 ممالک کی مارکیٹس میں ہے۔ دوسری جانب، بلومبرگ کےمطابق سعودی آرامکو دنیاکی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی ہے، یہ دنیا کی سب سےبڑی بزنس انٹر پرائزز ہےاور دنیا دوسری بڑی خام تیل کےذخائریعنی 27کروڑ بیرل اس کےپاس ہیں اورتیل کی دنیاکی دوسری بڑی یومیہ پیدوارکرتی ہے۔ سعودی حکام اور’’بلومبرگ‘‘دونوں سعودی آرامکوکی مالیت2کھرب ڈالرکےایک سرکاری اعدادو شما ر کی توثیق کرتےہیں۔ یہ فرم، بانڈز کے ذریعے 12ارب ڈالرجمع کرنےکےبعد، سعودی عرب میں تیل اورگیس کےایک سوکنویں جس میں قدرتی گیس کے288.4 کھرب ذخائرشامل ہیں، حاصل کرچکی ہے۔ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر 355.9کھرب ڈالر ہیں؛ اس کی مجموعی آمدنی 111.1ارب ڈالر ہےاور اس کے اسٹاف کی تعداد کم ازکم 65266ہے۔ ’’اکنامک ٹائمزنےلکھا:’’ انوسٹمنٹ بینکرگولڈمین سشزکواس مجوزہ ڈیل پر مشورہ دینے کا اختیار دیاگیاہے۔ ’’ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ انرجی سےریٹیل اورپھرٹیلی کام تک بہت بڑی ہوچکی ہے۔ اسے چھو ٹے حصوں میں تقسیم کرنےکی ضرورت ہے۔ معاشی شعبےمیں کام کرنےوالےایک اعلیٰ افسرنےنام ظاہرنہ کرنےکی شرط پربتایا، ’’اس سےفنڈزجمع کرنےمیں مددملےگی اور شیئرہولڈرکی قدرمیں اضافہ ہوگا۔‘‘ اس نے مزیدکہا: ’’سعودی عربین آئل کو اپنے سب سے بڑے کسٹمرکےساتھ بہترین ڈیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

تازہ ترین