• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ میں لڑکے کی معذور شخص کی آٹھ سالہ بیٹی کیساتھ زیادتی کی کوشش

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پشتہ خرہ کی حدود تاج آباد میں افغان باشندے نے معذور شخص کی آٹھ سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تاہم اس نے شور مچا کر عزت بچائی ۔راحت علی سکنہ جہانزیب ٹائون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بہنوئی فضل پر فالج کا حملہ ہوا ہے اور وہ گھر میں زیر علاج ہے گزشتہ روز اس کی آٹھ سالہ بیٹی ایشل گھر سے نکل کر سودا لینے کے لئے دکان جارہی تھی کہ راستے میں افغان باشندے زاہد ولد ذوالفقار نے اسے گود میں اٹھا کر زیادتی کرنے کے لئے گھر لے جارہاتھا جب اس نے شور مچانا شروع کیا تو ملزم بھاگ گیا مدعی کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی ایشل کے ساتھ غلط حرکت کرچکاہے اور باز نہیں آرہاہے جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ۔
تازہ ترین