• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ادارے اختیارات آئین کے مطابق استعمال کریں ، پنجاب بار کونسل

لاہور(نمائندہ جنگ) ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نےاپنے اجلاس میں قرارداد منظور کی کہ ریاست کے تمام ستون اپنے اختیارات آئین اور قانون کی روشنی میں استعمال کریں ،مسلح فوج پر لازم ہے کہ وہ آئین میں دئیے گئے اختیارات کے مطابق عمل کریں ، یہی پابندیاں یکساں طور پر عدلیہ پر بھی عائد ہوتی ہیں ۔ پنجاب بار کونسل کا اجلاس گزشتہ روز لاہور میں افتخار ابراہیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔
تازہ ترین