• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی اپنے شہریوں کو لیبیا کے سفرسےگریز کی ہدایت

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) لیبیا میں شروع ہونے والی نئی خانہ جنگی کے بعد پاکستان نے اپنے شہریوں کو لیبیا کاسفر کرنےسےگریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے اس ضمن میں پاکستانیوں کیلئے ہنگامی سفری الرٹ جاری کردیاگیاہےجس میں پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جنگ زدہ لیبیا کا سفر کرنے سےگریز کیاجائے۔ واضح رہےاس سے قبل بھی کچھ برس قبل لیبیا کے حالات خراب ہونے پر ہزاروں پاکستانی لیبیا میں پھنس گئے تھے۔ بعد ازاں حکومت پاکستان کی ہنگامی کوششوں سے پھنس جانے والے پاکستانیوں کو لیبیاسے نکالا گیا تھا۔
تازہ ترین