• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم، دو گاڑیاں، 4 موٹرسائیکل چوری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میںمختلف وارداتوں میں شہری دو گاڑیوں ،چارموٹرسائیکلوں، طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکوکرن زوجہ شہبازمسیح نے بتایا کہ میں اپنی گاڑی میں جارہی تھی کہ شکیل،گریفن اور ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے میری گاڑی روکی اور مجھ سے میرا پرس چھین کرفرار ہوگیا جس میں 85ہزار روپے ودیگر کاغذات تھے۔ تھانہ صدرواہ کو شفقت علی نے بتایا کہ اس کی فیملی گھر میں موجودتھی کہ2عورتیں آمنہ اورعائشہ گھر میں کام کرنے آئیں جو میرے والد اور بیوی کو چائے میں نشہ آور چیزپلاکر گھر سے 50 ہزارروپے چوری کرکے لے گئیں۔تھانہ نصیرآبادکو راجہ محمد اظہر نے بتایا کہ عمران ارشدنے مجھ سے گاڑی دلوانے کیلئے رقم امانتاًلی جو اب واپس نہیں کررہاہے اور نہ ہی گاڑی دلوارہاہے۔تھانہ سیکرٹریٹ کومحسن نے بتایاکہ بری امام میں نامعلوم چورنے میراموبائل فون چوری کرلیا۔تھانہ لوہی بھیرکوسواں گارڈن کے رہائشی یوسف حسنین نے بتایاکہ نامعلوم چورمدعی کے گھرسے ایک لاکھ روپے اورپانچ لاکھ کے زیورات لے گئے۔ اسامہ فاروق نے تھانہ آبپارہ کوبتایاکہ اس نے ملک منظورکے ساتھ کاروبارمیں 65لاکھ تین ہزارچارسوروپے کی انویسٹمنٹ کی ملزم نے منافع نہ دیااوراصل رقم بھی ہڑپ کرگیا۔
تازہ ترین