• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشعال کا بھارت میں قید یاسین ملک کے پاس جانے کا اعلان

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بیٹی کو پاکستانیوں اور کشمیریوں کے سپرد کرکے بھارت میں قید اپنے شوہر حریت رہنما یاسین ملک کے پاس جانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشعال ملک آبدیدہ ہوگئیں ، انہوں نے بتایاکہ یاسین ملک گزشتہ 12دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور کھانانہ کھانےکی وجہ سےان کی حالت تشویشناک ہے۔

مشعال ملک نے بتایا کہ میرے شوہر کی جان خطرے میں ہے، انہوں نےمطالبہ کیا کہ حکومت ان کا کیس عالمی عدالت میں لےجاکر انصاف دلائے۔

ان کاکہناہےکہ یاسین ملک بھارتی فورسز کی گرفت میں ہیں، راکی جانب سےانہیں اوران کی بیٹی کوبھی دھمکیاں مل رہی ہیں،وہ پاکستان میں بھارتی سفیرسےبھی انصاف طلب کریں گی۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم کی انتہا ہو گئی،مقبوضہ کشمیر میں تمام جماعتوں پر پابندی لگا دی گئی ،پاکستانی عوام مضبوط فوج کی وجہ سےمحفوظ ہیں،وہ اب کشمیریوں کابھی سوچیں،کشمیر کے معاملےپر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔

تازہ ترین