• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں نے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، میئر محمد زمان

راچڈیل (ہارون مرزا) راچڈیل کونسل آف مساجد کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی میئر چیریٹی کے لیے راچڈیل ٹائون ہال میں گالہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا- جس میں مئیر آف راچڈیل محمد زمان، کونسلرز، کمیونٹی رہنمائوں کے علاوہ فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور میئر کی چیریٹی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا- اس موقع پر میئر محمد زمان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے راچڈیل ملٹی کلچرل شہر ہے اور دوسری کمیونٹیز کی بڑی تعداد میں شرکت سے ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے- راچڈیل کونسل آف مساجد کے چیئرمین طاہر محمود نے کہا ہے کہ راچڈیل کونسل آف مساجد کا قیام2003ء میں عمل میں آیا پہلی رویت ہلال کمیٹی اور مسلم کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہمارا اولین مقصد تھا۔ اسلام امن اور پیار کا درس دیتا ہے۔ حال ہی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندہ کی جانب سے اعلی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ راچڈیل کونسل آف مساجد نہ صرف مسلم کمیونٹی کے لیے کام کر رہی ہے بلکہ تمام کمیونٹیز کو ساتھ لیکر بلا کسی نسل و تفریق اپناکام جاری رکھے ہوئے ہے۔
تازہ ترین