• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں گرجا گھروں پر حملہ خطے کا امن تباہ کرنیکی سازش ہے‘جعفر جارج

کوئٹہ(آن لائن)سابق صوبائی وزیر جعفر جارج نے کہا ہے کہ ایسٹر کے تہوار کے موقع پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 8 دھماکوں کی بلوچستان کی مسیحی برادری مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں ۔بین الاقوامی ادارے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کریںاور ایسٹر کے موقع پر اس طرح کی مذموم سازش کو بے نقاب کرکے اصل حقائق کو دنیا کے سامنے لائیں بلوچستان کی مسیحی برادری متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
تازہ ترین