• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ملک وزیر نہیں، پالیسیاں بدلنے سے بہتر ہو گا‘‘

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی تک سندھ کے عوام کو کوئی پیکیج نہیں دیا، انہیں مشورہ ہے کہ ملک وزیر بدلنے سے نہیں بلکہ پالیسیاں بدلنے سے بہتر ہوگا۔

بدین کے علاقے تلہار میں حیدر آباد روڈ سے مین چوک تک پانی کی قلت کے خلاف ریلی کے دوران ایاز لطیف پلیجو خطاب کر رہے تھے۔

اپنے خطاب کے دوران ایاز پلیجو کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نا اہلی کے سبب سندھ برباد ہو رہا ہے، جن علاقوں میں پیپلز پارٹی کے خلاف ووٹ پڑا وہاں انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین