• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانیہ کی سڑک پر کچھ گھوڑے مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتے دکھائی دیئے۔

یہ مناظربرطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں دیکھے گئے جہاں کچھ آوارہ گھوڑے سڑک پر دوڑ لگانے میں مصروف تھے ، سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے گھوڑوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر سے بیحد لطف اندوز ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق یوں گاڑیوں کے درمیان بھاگنے کی وجہ سے کسی گھوڑے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ ٹریفک پولیس اورریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گھوڑوں کو پکڑ کر مالک کے حوالے کردیا گیا اور سڑک کلیئر کروادی گئی۔

تازہ ترین