• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں خاتون کو 27 سال کوما میں رہنے کے بعد ہوش آگیا ۔

منیرہ عبداللہ نامی خاتون 1991 میں سڑک حادثےکے نتیجے میں کوما میں چلی گئی تھیں ، ڈاکٹروں کے جواب دینے کے باوجود ان کے بیٹے نے ہمت نہیں ہاری اور قدرت کے اس معجزاتی کرشمے نے سب کو حیران کردیا ۔

اماراتی اخبار کے مطابق منیرہ عبداللہ العین میں اپنے چار سال کے بیٹے کو اسکول سے گھر لیکر آرہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک اسکول وین سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ان کو سخت دماغی چوٹیں آئیں جو کوما کا سبب بنیں ۔

انہوں نے گزشتہ برس جرمنی کے اسپتال میں آنکھیں کھولیں، سوالات کے جوابات دئیے اور قرآن کی سورتوں کی تلاوت کی ۔

وہ حال ہی میں شیخ زید مسجد بھی گئیں ۔

تازہ ترین