• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلبلوں کو حیرانی سے دیکھتے زرافوں کی ویڈیو وائرل

بلبلے پکڑنے کا شوق بچوں کا پسندیدہ کھیل ہے تاہم امریکی چڑیا گھر کے یہ زرافے بھی اس کھیل کو پسند کرنے لگے ہیں۔


یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اِن زرافوں کو ہی دیکھ لیں جونہ صرف بلبلوں کو حیرانی سے دیکھ رہے ہیں بلکہ انہیں کھانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

یہ مناظر آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے werribeeاوپن رینج نامی چڑیا گھر میں دیکھے گئے جب زرافوں کیلئے مصنوعی بلبلوں کا اہتمام کیا گیا ۔

اپنے سامنے پہلی بار ہوا میں اُڑتے بلبلوں کو دیکھ کر کچھ زرافے جہاں حیرت زدہ رہ گئے وہیں کچھ اُنہیں پکڑنے اور کھانے کی کوشش میں نظر آئے جبکہ زرافوں کے اس انداز کو دیکھ کر چڑیا گھر میں سیر کیلئے آئے افراد خوب محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین