• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی اقلیتی آبادیوں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری

لاہور (آصف محمود) سری لنکا میں گرجا گھروں پر دہشت گرد حملوں کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی اقلیتی آبادیوں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ محکمہ داخلہ کی طرف سے کرائے گئے تازہ سکیورٹی آڈٹ میں صوبے کے 1355گرجا گھروں کی سکیورٹی کو اطمینان بخش قرار نہیں دیا گیا ۔ نئی سکیورٹی آڈٹ رپورٹ میں لاہور کے 153، شیخوپورہ کے 129، گوجرانوالہ کے140، راولپنڈی کے 150، فیصل آباد کے 99، سرگودھا کے 118، ساہیوال کے 99، ملتان کے 100، ڈی جی خان کے 230اور بہاولپور کے 137گرجا گھروں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
تازہ ترین