لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں سپین میں پاکستانی قونصل جنرل علی عمران چودھری سے ملاقات کے دوران کیا۔