• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف درخواست، ڈپٹی کمشنرز طلب

شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف شہری اختر حسین کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور کورنگی کو 9 مئی تک طلب کرلیا، عدالت نے سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ لوگ رہتے کہاں ہیں، اتنے سال آپ کو علم کیوں نہیں ہوا،یہ لوگ کہاں سے آتے ہیں؟ کیا وزارتِ داخلہ نا اہل ہے؟

عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ پاکستان کو آپ لوگوں نے کیا سمجھ رکھا ہے؟ کوئی بھی آکر یہاں رہتا ہے، کبھی کسی شہری کو پاکستانی بنا لیتے ہو، کبھی کسی کو افغانی۔

درخواست گزار اختر حسین کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرا مؤکل پاکستانی ہے، نادرا کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ وہ پاکستانی نہیں۔

درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا ہے کہ میرا مؤکل 2 بار پاکستانی شناختی کارڈ سے سعودی عرب بھی جا چکا ہے، نادرا نے

1965ء کے نکاح نامے کو جواز بنا کر شناختی کارڈ بلاک کیا۔

تازہ ترین