• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی چینی ہم منصب سے بیجنگ میں ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں وزراء خارجہ کے درمیان خطے میں امن و امان کی صورتحال،کثیر الجہتی امور میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

شاہ محمود قریشی اور وانگ ژی نے پاک چین تعلقات، سی پیک، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، اس وقت دونوں ممالک خطےمیں تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تازہ ترین