• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی کمپنی کا اکاؤنٹنٹ گرفتار


جعلی اکائونٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بڑی گرفتاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ کے اکائونٹنٹ محمد حنیف کو گرفتار کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق محمد حنیف پر نجی بینک سے ڈیڑھ ارب کا قرضہ لینے،جعلی ناموں سے پے آرڈرز بنوانے کا الزام ہے۔

پارک لین اسٹیٹ کے 25فیصد شیئرز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملکیت ہیں۔

تازہ ترین