• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹفورڈ کی سماجی شخصیت راجہ شجاعت کا انتقال

وٹفورڈ (نماہندہ جنگ) وٹفورڈ کی ممتاز سماجی شخصیت اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے دیرینہ ساتھی راجہ شجاعت دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے۔ ان کی نماز جنازہ قاری محمد جہانگیر امام جامع مسجد نارتھ وٹفورڈ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں کونسلرز کے علاوہ معززین وٹفورڈ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کا جسد خاکی تدفین کیلئے تحصیل سینسہ ڈسٹرکٹ کوٹلی ازاد کشمیر پاکستان روانہ کر دیا گیا ہے۔ وٹفورڈ کیمونٹی رہنماوں نے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
تازہ ترین