• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ،متاثرہ خاتون افسر کا تحقیقاتی کمیٹی کے دو ارکان پر عدم اعتماد کا اظہار،پیش ہونے سے انکار

کراچی (اسد ابن حسن) پی آئی اے کی خاتون افسر نے اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعہ کے بعد اس کی تحقیقات کرنیوالی ادارے کی ویمن پروٹیکشن کمیٹی کے دو ممبران پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور قائم کی گئی کمیٹی کے روبرو حاضر ہونے سے انکار کردیا ہے جبکہ چار رکنی کمیٹی میں ایک اور ممبر فرزانہ یاسمین کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے بھی ایک خاتون ممبر کا اضافہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ خاتون نے یہ بھی اعتراض کیا ہے کہ ممبران میں آفیسرز ایسوسی ایشن کا کوئی نمائندہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ’’جنگ‘‘ سے بات کرتے ہوئے متاثرہ خاتون افسر نے تصدیق کی کہ اُنہوںنے سی ای او کو مذکورہ مراسلہ بھیجا ہے اور اعتراضات کئے ہیں۔

تازہ ترین