• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کوئٹہ اور چمن کے اجلاس،تنظیمی امور پر غور

کوئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بنیادی یونٹ صدور جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر جمال الدین رشتیا ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی ، سینئر نائب صدر حاجی شان عالم سمیت کابینہ اراکین شریک رہے ۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور فعالیت کےبارےمیں یونٹ صدور ، سیکرٹریز سے آراء اور تجاویز طلب کی گئیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ سوشل میڈیا پر ضلع کوئٹہ کا اپنا پیج متعارف کرایا جائیگا۔ بلڈ ڈونیشن اور بنیادی یونٹوں سے قریبی رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور بہت جلد بنیادی یونٹوں کے دوروں کو شیڈول کیا جائے گا ۔ اجلاس میں پارٹی کے بزرگ رہنماء حاجی بور محمد لالا کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کرائی گئیں ۔ دریں اثناء تحصیل چمن کے بنیادی یونٹوں کا اجلاس باچاخان مرکز چمن میں منعقدہوا جس کی صدارت ضلعی صدر خان محمد کاکڑ نے کی ۔ اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق سیر حاصل بحث کی گئیں ۔ ضلعی صدر خان محمد کاکڑ ، سینئر نائب صدر گل باران افغان ، صلاح الدین وطن یار ، محمد صادق ناراض ، سمیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظم و فعال تنظیم ہی کے ذریعے اولس کی خدمت اور اکابرین کے متعین کردہ اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
تازہ ترین