• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے فردوس عاشق کو فردوس صاحب کہہ دیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو فردوس صاحب کہہ گئے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ بلاول آج کل چڑچڑا بنا ہوا ہے، اس نے چیکو جیسی شکل بنائی ہوئی ہے۔

انہوں نے اسد عمر کو دوبارہ عمران خان کا بازو بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر سے پرانا تعلق نہیں، لیکن وہ ایک محنتی آدمی ہیں، میری کوشش ہے کہ اسد عمر کو دوبارہ عمران خان کا بازو بناؤں۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ تمام چوروں اور ڈاکوؤں کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اسمبلی اور عمران خان کو چلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی میں جوڈو کراٹے کا ماحول ہے، صاحب اور صاحبہ کی لڑائی پٹری سے اتر گئی ہے،مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ لڑائی بڑھ نہ جائے، چوروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی نہیں چلنے دینا۔

تازہ ترین