وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےسا بق وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کرکے کابینہ میں واپسی کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی منسٹرکالونی میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی اور اسد عمر سےکابینہ میں واپس آنے کی درخواست کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے تحفظات بھی ظاہر کیے۔
شیخ رشید نے اسد عمر سے کہا کہ میری درخواست پر غور کریں، ورنہ میں آ پ کے ماننے تک آتا رہوں گا،آپ بہت قابل عزت ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر نے شیخ رشید کو جواب دیا کہ شیخ صاحب، آپ جب مرضی آئیں، اللہ بہتر کرے گا۔