• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی گفتگو اخلاقیات سے عاری ہوتی ہے، ترجمان بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ حکومت کو کچھ اور نہیں مل رہا تو اس نے چیئرمن پی پی کی اردو زبان کا اشو بنا رہی ہے،پہلے بلاول بھٹو زرداری کی انگریزی تقاریر کا اشو بنایا گیا۔اب چیئرمن کی اردو زبان میں غلطیوں کا اشو بنایا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مصطفی نواز کھوکھرکا کہنا تھا کہ مسئلہ زبان کا نہیں اخلاقیات اور سماجی اقدار کا ہے۔انھوں نے کہا کہ سیلیکٹ وزیراعظم کی گفتگو غیرشائستہ اور اخلاقیات سے عاری ہوتی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کبھی بھی شائستگی اور اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑا۔آج بھی چیئرمن پی پی پی نے حکومت پر عوامی مسائل کی بنیاد پر تنقید کی۔

ہمارے پاس بھی عمران خان کی زندگی پر بولنے کو بہت کچھ ہے۔چیئرمن چاہتے تو عمران خان کی زندگی اور ذاتیات پر بھی بول سکتے تھے۔کسی کی ذاتیات کو سیاست میں اچھالنا پی پی قیادت کا شیوہ نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے آج پھر اپنی روایات کی پاسداری اور اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ کیا۔چیئرمن پی پی نے عمران خان کی جانب سے خواتین کی توہین کی مذمت کی۔ہم مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اور وزیراعظم اور ان کی ٹیم ذاتیات پر اتر آتی ہے۔حکومت کے پاس اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں ہے۔

تازہ ترین