• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں، اعزاز خان

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) گزشتہ روز آل اوورسیز پاکستانیز آرگنائزیشن یورپ کے وائس چیئرمین پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن دی ہیگ کے سینئر نائب صدر راجہ فاروق حیدر نے سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ کے قونصلر اعزاز خان سے نیدر لینڈ میں آباد پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور سفارت خانہ پاکستان کے کردار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ قونصلر اعزاز خان نے کہا کہ نیدر لینڈ میں آباد پاکستانی کمیونٹی بڑی پرامن اور محب الوطن ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستانیوں کی نئی نسل یہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہورہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی صورت حال میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کی۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں اور اپنی ترسیلات بینکوں کے ذریعے بھجوائیں۔ قونصلر اعزاز خان نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ پاکستانیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔
تازہ ترین