• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری کے وکیل ابوبکر دو لاکھ روپے کی ضمانت منظور

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے وکیل ابوبکر زرداری کی 2لاکھ کے عوض ضمانت منظور کرلی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو میگا منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کے وکیل ابوبکر زرداری کو کال اپ نوٹس بھیجنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ ابو بکر زرداری نے موقف اپنایا کہ نیب نے پارک لین انکوائری کے سلسلے میں 23 اپریل کو کال اپ نوٹس جاری کیا۔
تازہ ترین