• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا رمضان المبارک میں عوام پر ڈاکہ ڈالنے کا پروگرام تیار ہے،صادق عمرانی

کوئٹہ (پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےرکن صادق عمرانی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کا تجویزکردہ بجٹ عوام پر مسلط کیا جاچکا ہے ،صرف فوٹوکاپی نکالنا باقی ہے ،قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میںعوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا پروگرام تیارہے جس سے عوام کی مشکلات اور بڑھیں گی ،ان کی قوت خرید جواب دیگی،انہوں نے کہاکہ حکومتی کارکردگی کا پول کھل چکا،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ تبدیلی سر کار کا عوام کے لیے تحفہ ہے انہوں نے کہاکہ غریب کو علاج معالجے کی سہولتوں سے بھی محروم کیا جارہا ہے،محنت کش طبقے کے لیے سفید پوشی کا بھر م رکھنا مشکل ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی بےروزگاری اور بھوک وافلاس کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ 
تازہ ترین