• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، ناجائز منافع خوروں نے کمر کس لی۔

مرغی،گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں بڑھنے لگیں، سبزیاں اور پھل بھی مہنگے ہونے لگے۔

حکومتی اقدامات دعوئوں تک محدود رہے،مہنگائی نے غریب و متوسط طبقے کو پریشان کردیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر ساڑھے 9 فیصد،پیاز ساڑھے 5 فیصد مہنگا ہوگیا۔

آلو اور انڈے ساڑھے 4فیصد، چینی اور دال مونگ 2، 2فیصد مہنگی ہوئی، گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹماٹر 118فیصد مہنگے ہوگئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں پیاز 96فیصد مہنگا، لہسن 46فیصد،دال مونگ 28فیصد مہنگے ہوئے۔

تازہ ترین